میری تصویر مکمل نہیں ہونے دیتا
میری تصویر مکمل نہیں ہونے دیتا
وہ مجھے عشق میں پاگل نہیں ہونے دیتا
مجھ کو مہکائے ہوئے رکھتا ہے ہر دم لیکن
ایک لمحے کو بھی صندل نہیں ہونے دیتا
اس نے طوفان مچا رکھا ہے اندر میرے
باہر اتنی سی بھی ہلچل نہیں ہونے دیتا
میری مٹی بڑی زرخیز ہے لیکن وہ ابر
یوں برستا ہے کہ جنگل نہیں ہونے دیتا
یوں تو آوارگی مجھ میں ہے بلٰی کی لیکن
عشق تیرا مجھے بادل نہیں ہونے دیتا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 85)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.