مرا ایک شخص سے رابطہ نہیں ہو رہا
مرا ایک شخص سے رابطہ نہیں ہو رہا
مرا خود سے کوئی مکالمہ نہیں ہو رہا
تجھے روشنی سے جدا کروں کسی شام میں
تجھے اتنی تاب میں دیکھنا نہیں ہو رہا
تری شکل مجھ میں ذرا نمو نہیں پا رھی
مرا آئنہ مرا آئنہ نہیں ہو رہا
بڑی تیز تیز میں دوڑتا ہوں تری طرف
کسی طرح کم پہ یہ فیصلہ نہیں ہو رہا
کوئی دل سے درد کی بیل ایسی لپٹ گئی
کسی طرح پیڑ مرا ہرا نہیں ہو رہا
اے جمال تو نے بدن کیا مجھے اس طرح
مری روح سے ترا حق ادا نہیں ہو رہا
تری قربتوں میں گزر رہے ہیں ہمارے دن
ہمیں کیوں مگر ترا تجربہ نہیں ہو رہا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 95)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.