مرے محبوب یا تو اپنا بنا لے مجھ کو
مرے محبوب یا تو اپنا بنا لے مجھ کو
ورنہ اب کر دے زمانہ کے حوالے مجھ کو
اب اسی کی ہی خوشی کے لیے چلنا ہے مجھے
بیٹھنے دیں گے نہیں پاؤں کے چھالے مجھ کو
آخری وقت تلک ربط نبھانا ہے مجھے
یوں زباں پر ہی لگانے پڑے تالے مجھ کو
تیرگی ساتھ مرے شام و سحر رہتی ہے
مار ڈالیں گے کسی دن یہ اجالے مجھ کو
ٹھوکریں کھا رہا ہوں روز ترے ہی در کی
وقت پر اب نہیں ملتے ہیں نوالے مجھ کو
ہوش مجھ کو نہیں ہے ہاتھ پکڑ لے ساقی
اس سے پہلے کہ کوئی اور سنبھالے مجھ کو
رات دن عمر عبادت میں جہاں گزری ہے
کوئی اس در سے نہ ذلت سے نکالے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.