مری صحت بگڑتی جا رہی ہے
مری صحت بگڑتی جا رہی ہے
خدا کے پاس عرضی جا رہی ہے
بدن موقوف ہے اک پیرہن پر
اداسی خوب پہنی جا رہی ہے
تمہاری ٹرین آگے بڑھ چکی ہے
مری آواز دبتی جا رہی ہے
سیہ شب میں دریچے بند کر کے
تری تصویر دیکھی جا رہی ہے
پڑوسی خوش بہت خوش آج ہوں گے
مری گھر سے بگڑتی جا رہی ہے
جسے خوشبو کی چاہت ہو وہ دیکھے
کہاں کس سمت تتلی جا رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.