محبت کی کرم فرمائیاں ہیں
محبت کی کرم فرمائیاں ہیں
تمہیں شہرت مجھے رسوائیاں ہیں
مری پرچھائیں تک ہے دور مجھ سے
مرے چاروں طرف تنہائیاں ہیں
تمہاری شہرتیں تم کو مبارک
مجھے پیاری مری رسوائیاں ہیں
تمہاری یاد اک پردہ ہے جس پر
تمہارے حسن کی پرچھائیاں ہیں
مری توبہ کے پیچھے پڑ گئی کیوں
تری توبہ شکن انگڑائیاں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.