محبت میں تھوڑا سنبھلتے ہوئے
محبت میں تھوڑا سنبھلتے ہوئے
بہت لوگ دیکھے بدلتے ہوئے
کئی بار مڑ مڑ کے دیکھا کئے
کسی کی گلی سے نکلتے ہوئے
محبت میں ہم کو سکوں مل گیا
کہا تھا چراغوں نے جلتے ہوئے
بس اک رات ہی تو ہے اتنا کہا
مری شام نے شام ڈھلتے ہوئے
یہی سوچتی ہوں وہ کیا بولتی
ہوا بولتی کچھ جو چلتے ہوئے
کسی نے کہا رات کٹتی نہیں
کہا بھی یہ کب دن نکلتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.