مجھ کو ہر بار معاف کرتی ہے
مجھ کو ہر بار معاف کرتی ہے
صرف لڑکی نہیں وہ دیوی ہے
ایک بلبل خزاں کے موسم سے
شاخ دل پر اداس بیٹھی ہے
آزمانے کے بعد کہتا ہوں
یہ اداسی خوشی کی بیٹی ہے
عمر بھر منتظر رہا جس کا
تیری صورت اسی کے جیسی ہے
یار پا کر بھی پیار کو ترسیں
ہم غریبوں کی بد نصیبی ہے
جانے والوں کو کیا پتہ سوہلؔ
اندروں روح کانپ جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.