مجھ کو تیرے ساتھ اپنی زندگی اچھی لگے ہے
مجھ کو تیرے ساتھ اپنی زندگی اچھی لگے ہے
جیسے بندے کو خدا کی بندگی اچھی لگے ہے
محنتانہ یا ترقی یا وظیفہ کچھ نہیں پر
ہم کو تیرے ہجر کی یہ نوکری اچھی لگے ہے
سامنے ہے یار کی تصویر تو خوش حال ہے دل
آنکھ کو حسن سحر کی روشنی اچھی لگے ہے
بات آگے اب چلے شاید ہماری زندگی سے
ایک لڑکی کو ہماری شاعری اچھی لگے ہے
جس طرح اندھے کو لاٹھی چاہیئے ہے ٹھیک ویسے
مجھ کو دنیا میں تری موجودگی اچھی لگے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.