مجھ پہ کیسا یہ مقدر کا کرم ہے دیکھو
مجھ پہ کیسا یہ مقدر کا کرم ہے دیکھو
صبح امید بھی اب شام الم ہے دیکھو
راہ کا خوف نہ اندیشۂ گمراہی ہے
رہنما نقش کف پائے صنم ہے دیکھو
وہ مرا حال جو پوچھیں تو بتانا ان سے
درد پہلو میں زیادہ ہے نہ کم ہے دیکھو
کہیں ایسا تو نہیں ہم انہیں یاد آتے ہیں
دل بھی حیران ہے اور آنکھ بھی نم ہے دیکھو
جب سے اس در پہ جھکائی ہے جبیں ہم نے ادیبؔ
خواہش دیر نہ ارمان حرم ہے دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.