Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے ہونا تھا کیا کچھ اور کیا ہونا پڑا ہے

کلدیپ کمار

مجھے ہونا تھا کیا کچھ اور کیا ہونا پڑا ہے

کلدیپ کمار

MORE BYکلدیپ کمار

    مجھے ہونا تھا کیا کچھ اور کیا ہونا پڑا ہے

    وفا کے عہد میں اک بے وفا ہونا پڑا ہے

    ہمیں تو اس کے در پر اپنا دکھڑا رو رہے تھے

    خدا وہ تھا نہیں اس کو خدا ہونا پڑا ہے

    جنہیں کہتی تھی دنیا دو بدن اک جان ہیں وہ

    کہانی میں مگر ان کو جدا ہونا پڑا ہے

    مرے کاندھوں پہ سارے گھر کی ذمہ داریاں تھی

    ذرا سی عمر میں مجھ کو بڑا ہونا پڑا ہے

    اجالا کرتے کرتے گھر جلانے لگ گئے تھے

    چراغو اس لئے مجھ کو ہوا ہونا پڑا ہے

    مجھے جس وقت اس کے حوصلے کی تھی ضرورت

    مجھے اس وقت اس کا حوصلہ ہونا پڑا ہے

    اسیری بھی ہمیں جب راس آنے لگ گئی تھی

    تبھی پھر قید سے ہم کو رہا ہونا پڑا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 119)
    • Author : کلدیپ کمار
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے