Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے تلاش تھی جس کی وہی کبھی نہ ملی

چاندنی پانڈے

مجھے تلاش تھی جس کی وہی کبھی نہ ملی

چاندنی پانڈے

MORE BYچاندنی پانڈے

    مجھے تلاش تھی جس کی وہی کبھی نہ ملی

    ہر ایک چیز ملی ایک زندگی نہ ملی

    تری تلاش میں پیروں میں پڑ گئے چھالے

    مگر اے منزل مقصود تو کبھی نہ ملی

    خوشی سے دوستی میری بھی تھی مگر اک دن

    خفا ہوئی وہ کچھ ایسی کے پھر کبھی نہ ملی

    وہ جس چراغ کے دم سے مکان روشن تھا

    اسی چراغ کو خود اپنی روشنی نہ ملی

    تمہارے ہجر میں ایسا بھی وقت آیا ہے

    بدن ٹٹول کے دیکھا تو نبض ہی نہ ملی

    یہ جسم ہے کے فقط شور گل ہے سانسوں کا

    یہ آنکھ ہے کے کوئی خواب دیکھتی نہ ملی

    دل و دماغ پہ حاوی رہا غم دوراں

    خوشی کے ساتھ بھی رہ کر مجھے خوشی نہ ملی

    مجھے نہ مل سکا سورج مرے مقدر کا

    ترا نصیب تجھے میری چاندنیؔ نہ ملی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے