Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے یہ جستجو کیوں ہو کہ کیا ہوں اور کیا تھا میں

انور شعور

مجھے یہ جستجو کیوں ہو کہ کیا ہوں اور کیا تھا میں

انور شعور

MORE BYانور شعور

    مجھے یہ جستجو کیوں ہو کہ کیا ہوں اور کیا تھا میں

    کوئی اپنے سوا ہوں میں کوئی اپنے سوا تھا میں

    نہ جانے کون سا آتش فشاں تھا میرے سینے میں

    کہ خالی تھا بہت پھر بھی دھمک کر پھٹ پڑا تھا میں

    تو کیا میں نے نشے میں واقعی یہ گفتگو کی تھی

    مجھے خود بھی نہیں معلوم تھا جو سوچتا تھا میں

    خود اپنے خول میں گھٹ کر نہ رہ جاتا تو کیا کرتا

    یہاں اک بھیڑ تھی جس بھیڑ میں گم ہو گیا تھا میں

    نہ لٹنا میری قسمت ہی میں تھا لکھا ہوا ورنہ

    اندھیری رات تھی اور بیچ رستے میں کھڑا تھا میں

    گزرنے کو تو مجھ پر بھی عجب اک حادثہ گزرا

    مگر اس وقت جب صدموں کا عادی ہو چکا تھا میں

    میں کہتا تھا سنو سچائی تو خود ہے صلہ اپنا

    یہ نکتہ اکتسابی تھا مگر سچ بولتا تھا میں

    تجھے تو دوسروں سے بھی الجھنے میں تکلف تھا

    مجھے تو دیکھ اپنے آپ سے الجھا ہوا تھا میں

    خلوص و التفات و مہر جو ہے اب اسی سے ہے

    جسے پہلے نہ جانے کس نظر سے دیکھتا تھا میں

    جو اب یوں میرے گردا گرد ہیں کچھ روز پہلے تک

    انہی لوگوں کے حق میں کس قدر صبر آزما تھا میں

    بہت خوش خلق تھا میں بھی مگر یہ بات جب کی ہے

    نہ اوروں ہی سے واقف تھا نہ خود کو جانتا تھا میں

    مأخذ:

    Andokhta (Pg. 59)

    • مصنف: Anwar Shuoor
      • اشاعت: 2007
      • ناشر: Arts Council of Pakistan, Karachi
      • سن اشاعت: 2007

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے