Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مقابل بے مروت آئنہ ہونے نہیں دیتا

محمد اعظم

مقابل بے مروت آئنہ ہونے نہیں دیتا

محمد اعظم

MORE BYمحمد اعظم

    مقابل بے مروت آئنہ ہونے نہیں دیتا

    کوئی اب خود سے اپنا سامنا ہونے نہیں دیتا

    بہت جھک جھک کے چلتا ہوں میں ان بونوں کی بستی میں

    یہ چھوٹا پن کبھی مجھ کو بڑا ہونے نہیں دیتا

    کشاکش یہ عجب اک عشق کی جاری ہے صدیوں سے

    فدا ہوتا ہوں میں اور وہ فنا ہونے نہیں دیتا

    وہی جانے کہاں پہنچائے گا اپنے اسیروں کو

    پتا دیتا نہیں اور لاپتہ ہونے نہیں دیتا

    یہی کہہ کر محبت کیجیے تو بے غرض کیجے

    وہ خود کو میری چاہت کا صلہ ہونے نہیں دیتا

    بہت پرہیز ہے اس کو مرا بیمار ہو کر بھی

    کسی صورت مجھے اپنی دوا ہونے نہیں دیتا

    وہ رکھتا ہے مجھے اس طرح اپنی چست بندش میں

    کبھی مجھ کو شکست ناروا ہونے نہیں دیتا

    میں کب تک بکریوں کے واسطے پتے گراؤں گا

    مری لاٹھی کو وہ اب اژدہا ہونے نہیں دیتا

    خوشی اور ناخوشی پر اب نہیں کچھ اختیار اپنا

    خفا کرتا ہے مجھ کو اور خفا ہونے نہیں دیتا

    ہزاروں مسندیں خالی پڑی ہیں آج بھی لیکن

    جدا مجھ کو یہ میرا بوریا ہونے نہیں دیتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے