Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مقربین میں رمز آشنا کہاں نکلے

رئیس امروہوی

مقربین میں رمز آشنا کہاں نکلے

رئیس امروہوی

MORE BYرئیس امروہوی

    مقربین میں رمز آشنا کہاں نکلے

    جو اجنبی تھے وہی اپنے رازداں نکلے

    حرم سے بھاگ کے پہنچے جو دیر راہب میں

    تو اہل دیر ہمارے مزاج داں نکلے

    بہت قریب سے دیکھا جو فوج اعدا کو

    تو ہر قطار میں یاران مہرباں نکلے

    قلندروں سے ملا مژدۂ سبک روحی

    جو بزم ہوش سے نکلے تو سر گراں نکلے

    قبیلۂ حرم و قوم دیر و فرقۂ رند

    ہمارے چاہنے والے کہاں کہاں نکلے؟

    سکوت شب نے سکھایا ہمیں سلیقۂ نطق

    جو ذاکران سحر تھے وہ بے زباں نکلے

    میان راہ کھڑے ہیں اس انتظار میں ہم

    کہ گرد راہ ہٹے اور کارواں نکلے

    گماں یہ تھا کہ پس کوہ بستیاں ہوں گی

    وہاں گئے تو مزارات بے نشاں نکلے

    گرے زمیں پہ جو ہفت آسماں سے ٹکرا کے

    تو ہر قدم پہ یہاں اور ہفت خواں نکلے

    افق سے اپنے تو دھندلا سا اک غبار اٹھا

    پھر اس کے بعد ستاروں کے کارواں نکلے

    کبھی کبھی تو ہر اک سانس پر ہوا محسوس

    کہ جیسے قالب آتش زدہ سے جاں نکلے

    سمجھ رہا تھا زمانہ جنہیں نفوس جمال

    وہ صرف چند نفس ہائے خونچکاں نکلے

    کمال شوق سے چھیڑا تھا جن کو مطرب نے

    وہ راگ ساز کے سینے سے نوحہ خواں نکلے

    رئیسؔ حجرۂ تاریک جاں کو کھول تو دوں؟

    جو کوئی آفت قتالۂ جہاں نکلے

    مأخذ:

    Hikayat-e-nai (Pg. 27)

    • مصنف: Rais Amrohvi
      • اشاعت: 1975
      • ناشر: Rais Acadami, Garden Est. Krachi-3
      • سن اشاعت: 1975

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے