مشک پھیلے کہیں لوبان کی خوشبو جاگے
مشک پھیلے کہیں لوبان کی خوشبو جاگے
تو مہکتا رہے گلدان کی خوشبو جاگے
چپکے چپکے کسی آہٹ کا دیا ہو روشن
دھیرے دھیرے کسی مہمان کی خوشبو جاگے
تیرے احساس میں جینے کا ہنر آ جائے
میری سانسوں میں تری جان کی خوشبو جاگے
رات مہکے مری تنہائیاں جھومیں گائیں
دل کی دھڑکن میں ترے دھیان کی خوشبو جاگے
ویسے ویسے میں تری ذات میں ذم ہو جاؤں
جیسے جیسے ترے ارمان کی خوشبو جاگے
- کتاب : عشق (Pg. 36)
- Author : معید رشیدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.