مشکل ہے لیکن آسانی ایک سی لگتی ہے
مشکل ہے لیکن آسانی ایک سی لگتی ہے
سب کے حصے کی تنہائی ایک سی لگتی ہے
گھر کے اندر کی ویرانی اپنی اپنی سی
گھر سے باہر کی ویرانی ایک سی لگتی ہے
اک چہرہ ہے اور اسی سے سب چہرے منسوب
اب ان آنکھوں میں ہر بستی ایک سی لگتی ہے
اپنا اپنا مسلک ٹھہرا اپنا اپنا عشق
اول اول شب بے داری ایک سی لگتی ہے
کیسا قالب کیسی رنگت کیسے خط و خال
ان ہاتھوں میں ساری مٹی ایک سی لگتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.