مشکل کرتے کرتے یہ دل آسانی کر دیتا ہے
مشکل کرتے کرتے یہ دل آسانی کر دیتا ہے
پہلے پانی برف کرے ہے پھر پانی کر دیتا ہے
ہو گئے کار عشق میں یوں تو دل کے سارے بال سفید
لیکن دل بے عقل ہے اب بھی نادانی کر دیتا ہے
کوئی رات کا عاشق رہتا ہے شاید ان پیڑوں میں
شام سے ہر سو جنگل جنگل ویرانی کر دیتا ہے
میں روحانی رشتوں کی تعمیر میں الجھا رہتا ہوں
ایک ہوس کا جھونکا سب کچھ جسمانی کر دیتا ہے
- کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 117)
- Author : کلدیپ کمار
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.