مسکان کا بھی جب کوئی امکان نہیں تھا
مسکان کا بھی جب کوئی امکان نہیں تھا
تب ہنسنا وہ بھی زور سے آسان نہیں تھا
کچھ مطمئن آنکھوں میں بھی چاہت کی کمی تھی
کچھ خواب میں ہی چاہ کا سامان نہیں تھا
بچھڑے تو کھلا مجھ پہ کہ بس کہنے کو تھا سب
میں اصل میں یارو کسی کی جان نہیں تھا
رک جا کہوں میں اور تو رک جائے یہ کب سے
تو کون ہے پہلے تو یہ انسان نہیں تھا
میں مان لوں وہ فکر اڑاتا تھا دھوئیں میں
اور اتنے دھوئیں سے وہ پریشان نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.