Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ ہم اپنے نہ وہ اپنے نہ دل اپنا نہ راز اپنا

عبدالعزیز فطرت

نہ ہم اپنے نہ وہ اپنے نہ دل اپنا نہ راز اپنا

عبدالعزیز فطرت

MORE BYعبدالعزیز فطرت

    نہ ہم اپنے نہ وہ اپنے نہ دل اپنا نہ راز اپنا

    من و تو کے جہاں میں ہے یہی بس امتیاز اپنا

    زباں ان کی ہے ذکر ان کا خیال ان کا ہے یاد ان کی

    نہ حرف نغمہ اپنا ہے نہ کوئی تار ساز اپنا

    دو اک بے رنگ آنسو ہیں دو اک بے ربط باتیں ہیں

    نہ روداد اپنی طولانی نہ افسانہ دراز اپنا

    نہیں معلوم کہ کون آئے گا کب آئے گا لیکن

    در دیدہ بھی وا ہے اور در دل بھی ہے باز اپنا

    غم جاں مایۂ رحمت غم جاں دولت تسکیں

    یہی کچھ کائنات اپنی یہی کچھ برگ و ساز اپنا

    بحمد اللہ اپنی چشم تر ہے با وضو دائم

    بحمد اللہ دل ہر دم ہے مصروف نماز اپنا

    دل اپنا صاف ہے مانند ماہ ضو فشاں فطرتؔ

    عیاں ہیں سب پہ اور رکھتے نہیں ہیں کوئی راز اپنا

    مأخذ:

    کلام فطرت (Pg. 41)

    • مصنف: عبدالعزیز فطرت
      • ناشر: محمد ایوب محسن
      • سن اشاعت: 1987

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے