نہ ہوں آنکھیں تو پیکر کچھ نہیں ہے
نہ ہوں آنکھیں تو پیکر کچھ نہیں ہے
جو ہے باہر ہے اندر کچھ نہیں ہے
محبت اور نفرت کے علاوہ
جہاں میں خیر یا شر کچھ نہیں ہے
مجھے چھوٹی بڑی لگتی ہیں چیزیں
یہاں شاید برابر کچھ نہیں ہے
حقیقت تھی سو میں نے عرض کر دی
شکایت بندہ پرور کچھ نہیں ہے
نہ ہو کوئی شریک حال اس کا
تو انساں کے لیے گھر کچھ نہیں ہے
دریچہ کھول کر دیکھا تھا میں نے
قریب و دور منظر کچھ نہیں ہے
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 46)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.