Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ خراب ہوتا میں دھوپ میں نہ اندھیری رات میں گھومتا

شاہد ماکلی

نہ خراب ہوتا میں دھوپ میں نہ اندھیری رات میں گھومتا

شاہد ماکلی

MORE BYشاہد ماکلی

    نہ خراب ہوتا میں دھوپ میں نہ اندھیری رات میں گھومتا

    تو جو ساتھ ہوتا تو اور ہی کسی کائنات میں گھومتا

    ترے زرد خطے میں خاک اڑانے سے وقت ملتا اگر کبھی

    تو میں زندگی ترے سبز پوش علاقہ جات میں گھومتا

    یہ حجاب ہٹتا نگاہ سے یہ غبار چھٹتا جو راہ سے

    میں تری نشانیاں دیکھتا میں عجائبات میں گھومتا

    کہیں رنگ دیکھتا نو بہ نو کہیں جذب کرتا مہک تری

    کبھی سیر کرتا صفات میں کبھی تیری ذات میں گھومتا

    یہی فطرت اپنی جمالیات کے راز آنکھ پہ کھولتی

    اگر آدمی کبھی منظروں کے تغیرات میں گھومتا

    وہ تو یوں ہوا کہ خمار رنگ چھلک پڑا مری آنکھ سے

    مرا سر وگرنہ جو گھومتا تو چمن بھی ساتھ میں گھومتا

    کہیں عکس چومتا چاند کا کہیں جھومتا کسی لہر پر

    میں ابھرتے ڈوبتے کائناتی تناظرات میں گھومتا

    کبھی جا نکلتا میں دھوپ میں کبھی چاندنی کے سروپ میں

    ترے گرد گھومتی روشنی کے تلازمات میں گھومتا

    میں اسی لیے تو بچا ہوا تھا غبار گردش وقت سے

    وہ جہاں گھماتا میں بس وہیں کی جمالیات میں گھومتا

    نہ یہاں طلوع و غروب ہے نہ کوئی شمال و جنوب ہے

    یہ میں کس طرف نکل آیا ہوں ترے شش جہات میں گھومتا

    مرا دل تو شمس ابد کے گرد طواف کرتی زمین ہے

    یہ کوئی گلوب تو ہے نہیں جو تمہارے ہاتھ میں گھومتا

    کئی شاہدؔ اور بھی منطقے ہیں مکاں زماں سے جڑے ہوئے

    مجھے راہ ملتی تو میں وہاں کے تحیرات میں گھومتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے