نہیں سہی مرے نالوں میں کچھ اثر نہ سہی
نہیں سہی مرے نالوں میں کچھ اثر نہ سہی
نظر کچھ آپ کی بے چین ہے ادھر نہ سہی
ہم الجھنوں میں پڑے عقل نارسا لے کر
وہ عیش بے خبری خوب تھا خبر نہ سہی
ادا فروشیٔ بازار طور اور حضور
خبر یہی تو ہے مشہور معتبر نہ سہی
فدا ہو تاب بصارت مری بصیرت پر
نظر نے چن تو لیا طاقت نظر نہ سہی
پکارتے ہیں کہ گونج اس پکار کی رہ جائے
دعا دعا تو کہی جائے گی اثر نہ سہی
ہجوم بے خبراں ہے بھری تو ہے محفل
تمہاری بزم میں رضویؔ با خبر نہ سہی
مأخذ:
شعلۂ ندا (Pg. 251)
- مصنف: اجتبیٰ رضوی
-
- ناشر: حسین احمد مدنی
- سن اشاعت: 1954
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.