نذر دیوار کر دئے گئے ہیں
نذر دیوار کر دئے گئے ہیں
رنگ بے کار کر دئے گئے ہیں
خاک سمجھیں گے ہم کو اہل نظر
جتنے دشوار کر دئے گئے ہیں
ہم بھی کیا سادہ لوح تھے لیکن
کتنے ہشیار کر دئے گئے ہیں
تیر تھے ڈوبتے ہوئے منظر
آنکھ سے پار کر دئے گئے ہیں
جیتنا کب ترا مقدر تھا
ہم تجھے ہار کر دئے گئے ہیں
جب سے دربار ہو گئے ہیں چوک
چوک دربار کر دئے گئے ہیں
آپ بیزار تھے نہیں ہم سے
آپ بیزار کر دئے گئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.