نیچی نظر کشادہ جبیں درمیانہ قد
گیسو دراز شیریں زباں حسن مستند
مانا وفا کے بل پہ کھڑا ہے تو ٹھیک ہے
گر جائے گا پر عشق کی دیوار سے نہ لد
تب دیر ہو چکی تھی بہت کیسے روکتا
پلٹی تھی جب وہ روتے ہوئے چوم کر لحد
حاجت تو ایک تیسری سگریٹ کی ہے مگر
اس کا یہ حکم ہے کہ بس اک دن میں دو عدد
بیگانہ کر دے عشق غم روزگار سے
بس ایک دید کے لئے دن بھر کے کام رد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.