aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نیند سے آنکھ وہ مل کر جاگے

شاعر لکھنوی

نیند سے آنکھ وہ مل کر جاگے

شاعر لکھنوی

MORE BYشاعر لکھنوی

    نیند سے آنکھ وہ مل کر جاگے

    کتنے سوئے ہوئے منظر جاگے

    کس کی خاطر ہے پریشاں تری زلف

    ہم اسی فکر میں شب بھر جاگے

    ضرب تیشہ کی صدا تھی کیسی

    آنکھ ملتے ہوئے پتھر جاگے

    یوں بھی گزرے ہیں شب و روز کہ ہم

    نیند کی فکر میں اکثر جاگے

    تشنگی نے جو نچوڑا دامن

    کروٹیں لے کے سمندر جاگے

    سیکڑوں رنگ ہیں آنکھوں میں مگر

    ذہن میں ایک ہی پیکر جاگے

    خواب کا جشن منانے کے لیے

    لوگ سنتے ہیں کہ گھر گھر جاگے

    ہم نے کاغذ پہ لکھا نام ترا

    حرف و معنی کے مقدر جاگے

    ان کو بیدار نہ کہیے شاعرؔ

    لوگ جو خواب کے اندر جاگے

    مأخذ:

    Karwaan-e-Ghazal (Pg. 166)

    • مصنف: Farooq Argali
      • اشاعت: 2004
      • ناشر: Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
      • سن اشاعت: 2004

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے