نظام زر کا یہ بیہودہ جال تھا ہی نہیں
نظام زر کا یہ بیہودہ جال تھا ہی نہیں
ہماری پوٹلی میں ایسا مال تھا ہی نہیں
ہزار صورتیں دیکھی تھیں ایک صورت میں
غم زمانہ ہمارا وبال تھا ہی نہیں
چلے ہی چلتے تھے اک روشنی کی رو میں کہیں
سفر نوردی کچھ ایسا کمال تھا ہی نہیں
برس رہا تھا مکانوں پہ ابر زوروں کا
مگر یہ دل کہ سرے سے نہال تھا ہی نہیں
شبیں یوں ہی کسی خال دہن میں کاٹتے تھے
جنون کرنے کا کوئی خیال تھا ہی نہیں
مگر زمانہ رگ و پے میں سے گزرتا ہے
کہ اب کی بار وہ اپنی مثال تھا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.