پاگل کیسے ہو جاتے ہیں
دیکھو ایسے ہو جاتے ہیں
خوابوں کا دھندا کرتی ہو
کتنے پیسے ہو جاتے ہیں
میرے کام خدا کرتا ہے
تیرے ویسے ہو جاتے ہیں
دنیا سا ہونا مشکل ہے
تیرے جیسے ہو جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.