پاس اپنے کوئی چارا ہی نہ تھا
جو ہمارا ہے ہمارا ہی نہ تھا
دل کو ایسی چاہتیں مطلوب تھیں
جن پہ کوئی حق ہمارا ہی نہ تھا
ہم سے یہ بھی فیصلے سرزد ہوئے
جو گوارا تھا گوارا ہی نہ تھا
آنکھ میں رکھتے بھی کیا وہ آسماں
جس میں کوئی چاند تارا ہی نہ تھا
اس لئے دنیا سے پیچھے رہ گئے
ہم نے اپنا دل سنوارا ہی نہ تھا
ہم تو سر کے بل چلے آتے رفیعؔ
آپ نے ہم کو پکارا ہی نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.