پہلے تو کر لے یقیں محکم خدائے پاک پر
پہلے تو کر لے یقیں محکم خدائے پاک پر
کامیابی کے لئے پھر رکھ نظر افلاک پر
شکر کرتے ہیں خدا کا لوگ جو ہر حال میں
نیند کر لیتے ہیں پوری وہ خس و خاشاک پر
آئنۂ دل میں رکھتا ہوں خیال یار کو
سوچ کا محور گھماتا ہوں میں جب بھی چاک پر
میں نے دیکھا ہے خدا کے ولیوں کی پہچان ہے
وہ کبھی غصہ نہیں رکھتے ہیں اپنی ناک پر
میری قسمت میں تھی رسوائی سو مجھ کو مل گئی
کر لیا میں نے بھروسہ پھر اسی چالاک پر
عید پر بھی جس رعایا کو نہ ہوں کپڑے نصیب
تف ہے حاکم تیری پہنی قیمتی پوشاک پر
لوٹ آتا ہے وہ عاصی اپنے اللہ کی طرف
جب نصیحت کام کر جائے کسی بے باک پر
خاک ہے شہزادؔ مدفن بھول نہ جاؤں کہیں
اس لئے تو لیٹا رہتا ہوں میں اکثر خاک پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.