قامت یار ابھی مائل رفتار نہیں
قامت یار ابھی مائل رفتار نہیں
حشر برپا ہے مگر حشر کے آثار نہیں
اس تپ ہجر میں بگڑی ہے زباں کچھ ایسی
غم بھی کھاتا ہوں تو کہتا ہوں مزے دار نہیں
میکدے والوں سے حضرت کہیں الجھے ہوں گے
آج دستار میں ناصح کے کوئی تار نہیں
خوف ہے مجھ کو شب وصل نہ ہو جائے سحر
ورنہ گھونگھٹ کا اٹھانا کوئی دشوار نہیں
کیوں کٹے جاتے ہیں چلتے ہوئے فقروں سے عدو
منہ میں صفدرؔ کے زباں ہے کوئی تلوار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.