قدم قدم پہ ہیں بکھری حقیقتیں کیا کیا

فضیل جعفری

قدم قدم پہ ہیں بکھری حقیقتیں کیا کیا

فضیل جعفری

MORE BYفضیل جعفری

    قدم قدم پہ ہیں بکھری حقیقتیں کیا کیا

    بزرگ چھوڑ گئے ہیں شہادتیں کیا کیا

    میں تازہ دم بھی ہوں بے چین بھی ہوا کی طرح

    مرے قدم سے ہیں لپٹی روایتیں کیا

    مزاج الگ سہی ہم دونوں کیوں الگ ہوں کہ ہیں

    سراب و آب میں پوشیدہ قربتیں کیا کیا

    کرم عناد خوشی غم اسیر مایوسی

    دلوں کو دیتی ہے دنیا بھی دعوتیں کیا کیا

    میں باز آیا نہ لڑنے سے ہار کر بھی فضیلؔ

    مرے خدا کی ہیں مجھ پر عنایتیں کیا کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY