راہ کب تک دکھائے گا پتھر
راہ کب تک دکھائے گا پتھر
ایک دن ٹوٹ جائے گا پتھر
کتنے ہاتھوں میں جائے گا پتھر
تب کہیں جگمگائے گا پتھر
میری جانب اچھالنے والے
تیرے سر پر بھی آئے گا پتھر
اک محبت کا واقعہ لے کر
کتنے فتنے اٹھائے گا پتھر
مجھ سے رسماً ہی گفتگو کر لے
اور کتنا ستائے گا پتھر
سیدھا رستہ بھی بھول جائے گا
ایسا صحرا دکھائے گا پتھر
کیوں منورؔ اداس ہے آخر
پھول دل کے کھلائے گا پتھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.