راہبر سو گئے ہم سفر سو گئے
راہبر سو گئے ہم سفر سو گئے
کون جاگے گا ہم بھی اگر سو گئے
گیسوئے وقت اب کون سلجھائے گا
بے خبر جاگ اٹھے باخبر سو گئے
اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں
سو گئی قوم جب دیدہ ور سو گئے
مٹ گیا دل سے کیا خوف دار و رسن
لوگ پھولوں پہ کیا سوچ کر سو گئے
اپنی بربادیاں اپنے ہاتھوں ہوئیں
جاگنا تھا ہمیں ہم مگر سو گئے
بے گھروں کو تکلف سے کیا واسطہ
نیند آئی سر رہگزر سو گئے
وہ گئے گھر کی رعنائیاں بھی گئیں
یوں لگا جیسے دیوار و در سو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.