رفتہ رفتہ نظر سے نظارے گئے
رفتہ رفتہ نظر سے نظارے گئے
دل میں مہمان جتنے تھے سارے گئے
جانے طوفاں کو تھی ہم سے کیا دشمنی
دور ہوتے نظر سے کنارے گئے
ساتھ ہر دم ہمارے جو چلتا رہا
بے خودی میں اسے بھی پکارے گئے
جن کی خاطر گزاری تھی اک زندگی
گفتگو کے سبھی وہ اشارے گئے
کم نہ تھیں یوں ہی ساگرؔ پریشانیاں
جانے گردش میں پھر کیوں ستارے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.