رہ حیات میں جو تجربہ کمایا ہے
رہ حیات میں جو تجربہ کمایا ہے
وہی ہر ایک مسائل میں کام آیا ہے
گھرا رہا ہوں میں اکثر ہی ان اندھیروں سے
مگر اندھیروں نے مجھ کو بہت سکھایا ہے
ضرورتیں ہی ہیں جو ہم کو لاتی ہیں نزدیک
بغیر اس کے کسی کو قریب پایا ہے
تلاش عیش میں جانے کہاں کہاں بھٹکا
ذرا سی آرزو نے در بدر گھمایا ہے
اب اپنے حال پہ رونے کا کیا سیاق ہریشؔ
تمہی نے راہ چنی تھی تمہی نے پایا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.