Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رہ رہ کر کیوں دل تڑپا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

نسیم رفعت گوالیاری

رہ رہ کر کیوں دل تڑپا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

نسیم رفعت گوالیاری

MORE BYنسیم رفعت گوالیاری

    رہ رہ کر کیوں دل تڑپا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    پیار میں آخر ایسا کیا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    دل کی باتیں کہنا چاہوں لیکن تجھ سے کہہ نہ سکوں

    اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    کیسے کیسے افسانے ہیں تیرے میرے بارے میں

    سارا زمانہ سوچ رہا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    پیار سے یوں تو سب ملتے ہیں میٹھی باتیں کرتے ہیں

    کون پرایا کون اپنا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    بیر رکھو تو خوش رہتی ہے پیار کرو تو جلتی ہے

    یہ دنیا کیسی دنیا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    پچھلی رت کے میرے دل پر زخم ابھی باقی ہیں نسیمؔ

    اس موسم میں کیا ہونا ہے میں بھی سوچوں تو بھی سوچ

    مأخذ:

    احساس کے پھول (Pg. 48)

    • مصنف: نسیم رفعت گوالیاری
      • ناشر: نسیم رفعت گوالیاری
      • سن اشاعت: 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے