رنج تقسیم کرنا تھا میں نے
رنج تقسیم کرنا تھا میں نے
اس کے حصے کا رو لیا میں نے
عشق چھوڑا ہے عشق کی خاطر
پہلا اس نے تو دوسرا میں نے
چھوڑنے کی نہ وجہ دی اس کو
ہاں مگر راستہ دیا میں نے
جو ضروری تھا اس کو چھوڑ دیا
جو ضروری تھا وہ کیا میں نے
اک محبت تھی چھوڑ دی وہ بھی
اک دیا تھا بجھا دیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.