Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریت کے اک شہر میں آباد ہیں در در کے لوگ

یٰسین افضال

ریت کے اک شہر میں آباد ہیں در در کے لوگ

یٰسین افضال

MORE BYیٰسین افضال

    ریت کے اک شہر میں آباد ہیں در در کے لوگ

    بے زمیں بے آسماں بے پاؤں کے بے سر کے لوگ

    میرا گھائل جسم ہے میری رہائش کا پتہ

    میں جہاں رہتا ہوں رہتے ہیں وہاں پتھر کے لوگ

    ایک اک لمحہ ہے قطرہ زندگی کے خون کا

    عافیت کا سانس بھی لیتے ہیں تو ڈر ڈر کے لوگ

    اور دیواروں سے دیواریں نکلتی ہیں ابھی

    ساتھ رہ کر بھی الگ رہتے ہیں سارے گھر کے لوگ

    چاند مٹی کا دیا ہے یہ کسے معلوم تھا

    آسماں در آسماں اڑتے رہے بے پر کے لوگ

    جھانک کر دیکھا ہے ہم نے وقت کے حمام میں

    اپنے ہی جیسے نظر آئے ہیں دنیا بھر کے لوگ

    مأخذ:

    Pani Patthar (Pg. 109)

    • مصنف: Yasiin Afzaal
      • اشاعت: 1986
      • ناشر: Maktaba Fikr-e-Nav
      • سن اشاعت: 1986

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے