Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رو رہے ہیں ہم بھی کیسے پتھروں کے سامنے

دیپک کامل

رو رہے ہیں ہم بھی کیسے پتھروں کے سامنے

دیپک کامل

MORE BYدیپک کامل

    رو رہے ہیں ہم بھی کیسے پتھروں کے سامنے

    پھول کیا جیتے کبھی ہیں برچھیوں کے سامنے

    طاق پر رکھے ہیں سپنے اور ہنر صندوق میں

    زندگی نے ہار مانی روٹیوں کے سامنے

    کس کی جانب تھے چلے ہم کس کی جانب آ گئے

    کیا کریں جب راستے ہوں راستوں کے سامنے

    آرزو بھی جستجو بھی حوصلے بھی جوش بھی

    علم تک بھی کچھ نہیں ہے تجربوں کے سامنے

    کچھ غموں سے ڈرنے والے ہو گئے مضبوط تب

    حادثے ہونے لگے جب حادثوں کے سامنے

    اس سے بڑھ کر بے بسی کاملؔ بھلا ہوتی بھی کیا

    باپ کو رونا پڑا ہے بیٹیوں کے سامنے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے