رخ زردار پر ہر دم دمکتی شادمانی ہے
رخ زردار پر ہر دم دمکتی شادمانی ہے
مگر مفلس کے چہرہ سے عیاں غم کی نشانی ہے
تم اپنی داستان غم ذرا کھل کر کہو مجھ سے
مرے برباد ہونے کی تو اک لمبی کہانی ہے
اگر کچھ سوچنا ہے عاقبت کی سوچ اے ناداں
بھروسہ کیا ہے دنیا کا یہ دنیا آنی جانی ہے
بڑی مدت سے خواہش ہے گزاریں ساتھ کچھ لمحے
تمہارے شہر کی ہر شام سنتے ہیں سہانی ہے
کہیں بھولے سے بھی اس سے نہ دل کی بات کہہ دینا
مزاج یار میں کچھ آج تلخی ہے گرانی ہے
یہ کیسے موڑ پر تو زندگی لے آئی ہے مجھ کو
جہاں دل میں کوئی غم ہے نہ کوئی شادمانی ہے
لو اب تو اہل فکر و فن بھی کہتے ہیں سر محفل
تیرے اشعار میں اے شوقؔ شوخی ہے روانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.