Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رت بدلتی ہے بدلتا نہیں منظر سائیں

بسمل عارفی

رت بدلتی ہے بدلتا نہیں منظر سائیں

بسمل عارفی

MORE BYبسمل عارفی

    رت بدلتی ہے بدلتا نہیں منظر سائیں

    اب کہاں جائے بتا تیرا قلندر سائیں

    اک مرے نام نہیں تیری سخاوت ورنہ

    جگمگاتا ہے کرشمہ ترا در در سائیں

    شہر کا شہر ہوا جاتا ہے کیسے سیراب

    کون آیا ہے یہاں لے کے سمندر سائیں

    اب تو محسوس یہ ہوتا ہے کہ منزل ہے قریب

    راستہ ایسا نہیں ہوتا منور سائیں

    کوئی کچھ بھی نہ کہے شہر عداوت ہی سہی

    ہم تو آباد ہوئے ہیں یہاں لٹ کر سائیں

    شاعری جس کے لئے کی وہ سرا ہے تو ہے بات

    لاکھ دنیا مجھے کہتی ہے سخنور سائیں

    پھر کسی روز تمنا کے قدم چوموں گا

    آج تو جانے دیا جائے مجھے گھر سائیں

    کربلا ہے تو یہاں سر کی بھی قیمت ہوگی

    کچھ تو انعام رہے گا مرے سر پر سائیں

    مأخذ:

    مرے تصور میں رنگ بھردو (Pg. 31)

    • مصنف: بسمل عارفی
      • ناشر: نور پبلی کیشن، دریا گنج،نئی دہلی
      • سن اشاعت: 2019

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے