ثانیؔ رونا دھونا چھوڑ
ثانیؔ رونا دھونا چھوڑ
بیتی بات کا پلہ چھوڑ
ان سے ان سے مل کر آ
تنہا تنہا رہنا چھوڑ
آنکھیں کھو بیٹھے گا تو
پیارے اس کا سپنا چھوڑ
جانے والا چلا گیا
تو بھی اب یہ رستہ چھوڑ
اپنی پیاس سے پانی مانگ
یہاں سے اٹھ یہ دریا چھوڑ
اپنے گھر میں جا کر بیٹھ
ان کے ان کے رونا چھوڑ
اپنی آنکھ سے اوپر اٹھ
منہ دیکھے کا دیکھا چھوڑ
اس کی زمیں پر ہیں سب شہر
کیا جنگل کیا صحرا چھوڑ
اپنی ذات کو عشق سے بھر
اور یہ کھیل تماشا چھوڑ
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 108)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.