Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساتھ اب ان کے شام و سحر جائیں گے

انل شرما تنہا

ساتھ اب ان کے شام و سحر جائیں گے

انل شرما تنہا

MORE BYانل شرما تنہا

    ساتھ اب ان کے شام و سحر جائیں گے

    وہ اکیلے نہیں اپنے گھر جائیں گے

    اب تو ڈسنے لگے ہیں اندھیرے مجھے

    روشنی میں جو نکلے تو مر جائیں گے

    اشک یوں تو کبھی میرے بہتے نہیں

    دریا دل کے سبھی میرے بھر جائیں گے

    تجھ کو تو عاشقی کا سہارا بھی ہے

    جن کا کچھ بھی نہیں وہ بکھر جائیں گے

    آپ تو آج تک اتنی دہشت میں ہیں

    خود بچیں گے تبھی تو ادھر جائیں گے

    آئنہ ان کو دکھتا نہیں اب کہیں

    عکس سے اپنے خود وہ سنور جائیں گے

    موت کا ڈر کہاں موت سے کم ہے اب

    آپ زندہ ہی کب ہیں جو مر جائیں گے

    ان کے جانے کا منظر تماشہ نہیں

    سوچنے سے مرے کیا ٹھہر جائیں گے

    تنہا ہو کر بھی میں ایک لشکر میں ہوں

    جن کا کوئی نہیں وہ تو ڈر جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے