ساتھ چل پڑی تنہا ساتھ رہ گئی تنہا
ساتھ چل پڑی تنہا ساتھ رہ گئی تنہا
کتنی با وفا نکلی میری بے بسی تنہا
وقت پھر مہرباں ہے کٹ گئے سبھی ساتھی
زندگی کی راہوں میں رہ گیا کوئی تنہا
آپ کی نوازش ہے آپ کی توجہ سے
سرگراں ہے برسوں سے ایک اجنبی تنہا
یہ جنوں کی پابندی یہ خرد کی تعزیریں
کس طرح نباہے گی ایک زندگی تنہا
ہر طرف مسلط ہے اک مہیب سناٹا
ہاں مگر دھڑکتا ہے دل کبھی کبھی تنہا
انجمؔ شکستہ نے میکدے سے کیا پایا
ایک جام ٹوٹا سا ایک تشنگی تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.