سبھی کو خواب دکھلائے گئے ہیں
سبھی کو خواب دکھلائے گئے ہیں
یہاں سب لوگ بہکائے گئے ہیں
بڑی مشکل سے بنوائے گئے ہیں
تجھے زیور جو پہنائے گئے ہیں
وراثت میں ملے تھے جو اثاثے
وہ گروی آج رکھوائے گئے ہیں
تو کیا ان کا خدا کوئی نہیں تھا
کفن کے بن جو دفنائے گئے ہیں
انہیں اب یاد کرتا ہے زمانہ
جو دیواروں میں چنوائے گئے ہیں
جو میرے پاس ہیں شعری اثاثے
یہ عابدؔ مجھ سے لکھوائے گئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.