سچی جھوٹی بات ملائی دل کا حال سنانے میں
سچی جھوٹی بات ملائی دل کا حال سنانے میں
یہ ہشیاری کیسے آئی مجھ جیسے دیوانے میں
اس کے ایک چلے جانے سے گھر کی کیسی حالت ہے
یعنی کچھ بھی فرق نہیں ہے گھر میں اور ویرانے میں
اس کے لہجے میں تلخی تھی کارن کیا تھا تلخی کا
آنکھ میں ساری رات کٹے گی یہ گتھی سلجھانے میں
ساتھ کسی کا کون یہاں پر ساری عمر نبھاتا ہے
اچھی خاصی دشواری ہے دل کو یہ سمجھانے میں
جانے کیسی کیسی باتیں ذہن میں آنے لگتی ہیں
جب بھی دیر اسے ہوتی ہے میرا فون اٹھانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.