سچی محبتوں کو بے کار کہنے والے
بس وقت کی ضرورت کو پیار کہنے والے
ہر ایک کی سنو گے تو کیسے جی سکو گے
ہر موڑ پر ملیں گے دو چار کہنے والے
ہم شاعری کے دم پر تم سے الجھ پڑے تھے
اب منہ چھپا رہے ہیں اشعار کہنے والے
میں خوب ڈر رہا ہوں یہ جو بھی ہو رہا ہے
دشمن بتا رہے ہیں وہ یار کہنے والے
تب تک تو پڑ رہے تھے بس بار بار کوڑے
جب تک نہ تھک کے بیٹھے وہ مار کہنے والے
میرے وجود سے اب بیزار ہو رہے ہیں
تم زندگی ہو حمزہؔ سو بار کہنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.