سفر کے ختم کا امکان ہے کیا
اب آگے راستہ سنسان ہے کیا
عجب اک خوف سا طاری ہے دل پر
خموشی میں نہاں طوفان ہے کیا
مداوا کیوں نہیں کرتا ہے آخر
مرے دکھ سے خدا انجان ہے کیا
سبھی خاموش ہو جاتے ہیں پڑھ کر
کوئی الجھا ہوا فرمان ہے کیا
بچھڑ جانے کی باتیں کر رہے ہو
بچھڑ جانا بہت آسان ہے کیا
بہت غمگین ہیں آنکھیں تمہاری
مرا منظر بہت ویران ہے کیا
جو ہر لمحہ بدلتا جا رہا ہے
یہی چہرہ مری پہچان ہے کیا
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 116)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.