Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سحر آگیں لمس سے مانوس کر دیجے ہمیں

سلیم ساگر

سحر آگیں لمس سے مانوس کر دیجے ہمیں

سلیم ساگر

MORE BYسلیم ساگر

    سحر آگیں لمس سے مانوس کر دیجے ہمیں

    اک ذرا چھو لیجیے طاؤس کر دیجے ہمیں

    اپنے تن میں جذب کر لیجے ہمارے عکس کو

    آئنہ بن جائیے معکوس کر دیجے ہمیں

    یہ سزا تجویز کر دیجے ہمارے واسطے

    اپنے دل کے قصر میں محبوس کر دیجے ہمیں

    جھلملاتے خواب دے دیجے ہماری آنکھ کو

    روشنی سا آئیے فانوس کر دیجے ہمیں

    یا ہمیں اپنائیے اپنے حوالوں کی طرح

    یا ہمیشہ کے لئے مایوس کر دیجے ہمیں

    یوں تو کیا کیا لوگ ہیں نام و نسب والے یہاں

    اپنی نسبت دیجیے مخصوص کر دیجے ہمیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے