صحرا صحرا چیختا پھرتا ہوں میں
صحرا صحرا چیختا پھرتا ہوں میں
ہو کے دریا کس قدر پیاسا ہوں میں
جان کر گونگا ہوں اور بہرا ہوں میں
اس لئے اس شہر میں زندہ ہوں میں
اس کو منزل جانتے ہیں راہبر
اتفاقا جس جگہ ٹھہرا ہوں میں
قید ہوں میں وسعتوں کے باوجود
وہ مرا ساحل ہے اور دریا ہوں میں
اس نے رسماً جب بھی پوچھا میرا حال
میں نے طنزاً کہہ دیا اچھا ہوں میں
وہ شجر تنہا شجر چوپال کا
اس شجر کا آخری پتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.